ایران کے خلاف پابندیوں سے استثنیٰ، امریکا نے یورپی مطالبہ رد کر دیا

منگل 17 جولائی 2018 12:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) امریکا نے ایران پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے یورپی ممالک کو کسی بھی قسم کا استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس استثنیٰ کی درخواست رواں برس چھ جون کو فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے کی گئی تھی۔ اس درخواست میں ٹرمپ انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ یہ استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ایک خط امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ اسٹیو مًنوچِن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔