کرک میں قصابوںک ے خلاف کارروائی‘ 9گرانفروش گرفتار

منگل 17 جولائی 2018 12:34

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے والے 9قصابوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم الله خان نے متعدد بار متنبہ کرنے کی باوجود گزشتہ تین ماہ سے بڑا گوشت 320کی جگہ 400روپے اور چھوٹا گوشت 600کی جگہ 800روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے پر سٹی کے نوقصابوں کو گرفتار کرلیا جبکہ چار قصاب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :