ْسرگودھا‘ضلع کے تھانوں میں تعینات پولیس قومی رضاکاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کردئیے گئے

منگل 17 جولائی 2018 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ضلع کے تھانوں میں تعینات پولیس قومی رضاکاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کردئیے۔ زرائع کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے ضلع بھرکے تھانہ جات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس قومی رضاکاران کوذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں 27لاکھ روپے سے زائد رقم کے ٹی اے بل چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اس وقت 408 اہلکار سرگودہا پولیس کے ساتھ رضاکارانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن میں18خواتین اور9بطور کھوجی شامل ہیں۔ یہ قومی رضاکار پولیس فورس کا حصہ ہیں سرگودھا پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے قومی رضاکاروں کی سرگودھا پولیس اور عوام کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ان کی ویلفیئر کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :