دیامر بھاشا ڈیم و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی 24 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، واپڈا

منگل 17 جولائی 2018 12:37

دیامر بھاشا ڈیم و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی 24 جولائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) دیامر بھاشا ڈیم و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی 24 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع کے مطابق عملدرآمد کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں دیامر بھاشا اورمہمند ڈیم پر عملدرآمد کی مؤثر نگرانی کے لئے تفصیلی غور کیا اور دونوں ڈیموں کے لئے پانچ مختلف ذیلی کمیٹیوں کی منظوری دی تھی۔ تمام ذیلی کمیٹیاں 20 جولائی کو اپنے اپنے امور کی بریفنگ دیں گی اور 23 جولائی کو اپنی رپورٹس کو حتمی شکل دے کرمرکزی عملدرآمد کمیٹی کو پیش کردیں گے جس کے بعد دونوں منصوبوں پر پیشرفت کے بارے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔