تعلیم کا مقصد محض ڈگری کا حصول نہیں بلکہ اچھا شہری بنانا ہے‘ پروفیسر شوکت علی

منگل 17 جولائی 2018 12:37

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سابق چیئرمین مالاکنڈبورڈ پروفیسر شوکت علی نے کہا ہے کہ تعلیم صرف حصول ڈگری اورسرٹیفیکیٹ کانام نہیں‘ ذہن میں مثبت تبدیلی اورمعاشرے کا مفید شہری بننا ہی تعلیم کا اصل مقصد ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے سپیریئر لالہ زار پبلک سکول اینڈ کالج تھانہ کے مالاکنڈ بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کرداراداکررہے ہیں‘ بہتر رزلٹ اور اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :