دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال

منگل 17 جولائی 2018 12:51

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال
لاہور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں منگل کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 220200کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد65700 کیوسک اور اخراج65700 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد34300کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد83000کیوسک اور اخراج49900 کیوسک ۔

بیراج :جناح: آمد209400کیوسک اور اخراج 203500کیوسک،چشمہ: آمد202600 کیوسک اوراخراج 190000کیوسک، تونسہ: آمد201500کیوسک اور اخراج187000 کیوسک، پنجند: آمد9200 کیوسک، اور اخراج Nilکیوسک،گدو: آمد130000 کیوسک اور اخراج 94000 کیوسک، سکھر: آمد76000کیوسک اور اخراج30000 کوٹری:آمد35800 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ۔

(جاری ہے)

ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1427.24 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.737ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1125.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.929 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :