ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جولائی 2018 12:45

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2018ء) : ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 128 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 128.75 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129 روپے ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کرتے ہوئے صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے منفی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں کام 20 فیصد رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈالراوپن مارکیٹ میں 128 روپے 50 پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔گذشتہ روز انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قدر 6 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد128 روپے تک پہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے 72 پیسے ہوگئی۔

ڈالر کی اونچی اُڑان نے اسٹاک مارکیٹ پر بھی برے اثرات مرتب کئے ،ہفتے کے پہلے کاروباری روز پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہی روز 40 ہزار اور 39 ہزار 500 کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالرکی خرید وفروخت کی سرگرمیاں محدود رہیں ، انتہائی ضرورت مند افراد من مانی قیمتوں پر ڈالر خریدنے پر مجبور ہوئے ،ڈالر کی قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی بڑھنے کے خدشات بھی مزید بڑھ گئے ۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر ملک بھر میں مہنگائی بڑھنے کے ساتھ ساتھ قرضوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :