ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے

منگل 17 جولائی 2018 13:11

ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

نئی اسمبلیوں کا حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندرصدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کا شیڈول عام انتخابات کے بعد جاری کرے گا۔