اوپن یونیورسٹی میں الیکٹرو کیمسٹری کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

منگل 17 جولائی 2018 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام الیکٹرو کیمسٹری اور میٹریل سائنسسز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انٹرایکٹو سیمینار منعقد ہوا۔ٹیکساس یونیورسٹی ،ْ امریکہ کے شعبہ میکینکل انجنئیرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم حیدر سیمینار کے کلیدی مقرر تھے۔ انہوں نی" الیکٹروکیمسٹری کے 3Dپرنٹڈ سٹینلیس سٹیل" میں جدید رجحانات پر اپنے تحقیقی مطالعے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

یہ تقریب سماجی و اقتصادی مسائل سے متعلقہ بامعنی تحقیق کے فروغ کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے اقدامات کا حصہ تھی۔سیمینار میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسرڈاکٹر سید ظفر الیاس ،ْ شعبہ کیمسٹری کی چئیرپرسن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید ،ْ ڈاکٹر نسیمہ ارشد نے اپنے خطاب میں تحقیق کے معیار میں اضافہ کے لئے یونیورسٹی کی مسلسل کوششوں پر بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جدید ترین لیبارٹریز اور لائبریری سہولتوں کے ذریعہ تحقیقی سرگرمیوں میں یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ سپورٹ کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بی ایس کیمسٹری ،ْ ایم ایس سی کیمسٹری ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی کیمسٹری پروگرامز پیش کررہی ہے۔وائس چانسلر کی ہدایت پر حال ہی میں چند نئے تعلیمی پروگرامز کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔