سرگودھا‘زمیندار کی زیادتی سے حاملہ 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو دارالامان بھجوا دیا گیا

پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کرلیا

منگل 17 جولائی 2018 13:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) زمیندار کی زیادتی سے حاملہ 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 8ایم ایل کے معذور احمد خان کی 14 سالہ بیٹی روبینہ کوثر نے تھانہ صدر بھلوال میں درخواست دی کہ وہ زمیندار محمد نصیر کے گھر ملازمہ ہے تقریبا نو ماہ قبل مالک نصیر نے پسٹل دکھا کر زبردستی زیادتی کی اور اسے معمول بنا لیااس دوران چھ ماہ قبل اسے حمل ہوگیا جب اس کی والدہ نے اس سے پوچھا کہ پیٹ کو کوئی مسئلہ ہے پہلے تو شرم کی وجہ سے کچھ نہیں بتایا پھر والدہ پھلروان ہسپتال لے گئی جہاں رپورٹ ملی کے وہ چھ ماہ کی حاملہ ہے ۔

پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کرلیامدعیہ روبینہ کوثر کاباپ معذور ہے اس لئے روبینہ کوثر کو جان سے خطرے کے باعث دارالامان سرگودھا بھجوادیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :