ریتا بہادری 62 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں

منگل 17 جولائی 2018 13:35

ریتا بہادری 62 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ کی معمر اداکارہ ریتا بہادری جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم اور ٹی وی اداکارہ ریتا بہادری 4 نومبر 1955ء کو بھارتی شہر لکھنئو میں پیدا ہوئیں انہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث وہ گزشتہ 10 روز سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جو پیر کی رات کو 62 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

انہوں نے اپنے 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں 7سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں ’’راجا‘‘، ’’جولی‘‘، ’’بیٹا‘‘، دل ول پیار ویار‘‘ اور دیگر شامل ہیں جبکہ انہوں نے 30ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ان کے معروف ٹی وی ڈراموں میں ’’سارابھائی ورسز سارا بھائی‘‘، ’’کھچڑی‘‘، ’’کم کم‘‘، ’’چھوٹی بہو‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔