فلم ’’سورما ‘‘کا 3روز میں 13.85 کروڑ روپے کا بزنس

منگل 17 جولائی 2018 13:44

فلم ’’سورما ‘‘کا 3روز میں 13.85 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سورما ‘‘ نے ریلیزکے 3روز میں 13.85 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شاد علی کی فلم ’’سورما ‘‘ 13جولائی کو ریلیزکی گئی جو بھارتی ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے فلم نے پہلے روز 3کروڑ 20 لاکھ، دوسرے روز5کروڑ 5 لاکھ، تیسرے روز 5 کروڑ 60 لاکھ اور مجموعی طور پر 13کروڑ 85لاکھ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار دلجیت دوسنج اور تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :