تاپسی پنو کی فلم ’’بدلا ‘‘ کی ٹیم کے لئے ’’سورما ‘‘ کی سکاٹ لینڈ میں سپیشل سکریننگ

منگل 17 جولائی 2018 13:44

تاپسی پنو کی فلم ’’بدلا ‘‘ کی ٹیم کے لئے ’’سورما ‘‘ کی سکاٹ لینڈ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے فلم ’’بدلا ‘‘ کی کاسٹ اور ٹیم کے لئے فلم ’’سورما ‘‘ کی سکاٹ لینڈ میں سپیشل سکریننگ منعقد کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے فلم ’’بدلا ‘‘ کی کاسٹ اور ٹیم کے لئے فلم ’’سورما ‘‘ کی سکاٹ لینڈ میں سپیشل سکریننگ منعقد کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ سے فلم ’’بدلا ‘‘ کی سکالینڈ میں عکسبندی میں مصروف ہیں اور ممبئی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے فلم ’’سورما ‘‘ پر شائقین کے ردعمل نہیں دیکھ سکی ہیں لہذا میں نے فلم’’بدلا ‘‘ کی کاسٹ اور ٹیم کے لئے فلم ’’سورما ‘‘ کی سکاٹ لینڈ میں سپیشل سکریننگ منعقد کی جنہوں نے فلم کو بے حد پسند کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی فلم سے متعلق شائقین کا اچھا ردعمل سامنے آرہا ہے۔