ترکی کو میزائل دفاعی نظام ایس۔ 400 کی فروخت کے لیے بات چیت جاری ہے، امریکا

منگل 17 جولائی 2018 13:44

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ ترکی کو امریکی کمپنی ’’ ریتھیون ‘‘ کے میزائل دفاعی نظام ایس۔ 400 کی فروخت کے لیے بات چیت جاری ہے جس پر ترکی نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان امریکی سفیر و قائم معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی و فوجی امور کیدانو نے برطانیہ کے شہر فارنوبورو میں ایئر شو کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ ترک حکام سے میزائل دفاعی نظام کی فروخت بارے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے جس میں انھوں نے رضامندی کا اظہار بھی کیا ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع کیون فاہے نے کہا کہ ترکی پیٹریائٹ میزائل سسٹم میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے اس کے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :