اکشے اوبرائے فلم ’’چھوٹے نواب ‘‘ کی عکس بندی کے لئے رائے بریلی پہنچ گئے

منگل 17 جولائی 2018 13:44

اکشے اوبرائے فلم ’’چھوٹے نواب ‘‘ کی عکس بندی کے لئے رائے بریلی پہنچ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے اوبرائے فلم ’’چھوٹے نواب ‘‘ کی عکس بندی کے لئے رائے بریلی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے اوبرائے ان دنوںہدایت کار کمد چوہدری کی ہدایت کاری مین بننے والی فلم ’’چھوٹے نواب‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں ،اور اس کے لئے اب وہ رائے بریلی گئے ہیں جو لکھنئو سے 18کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔فلم میں اکشے اوبرائے کے ہمراہ پلابیتا بورٹھاکرہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو لندن سے اپنے آبائی گائوں آتا ہے اور وہاں پر اسے اپنی کزن کے ساتھ محبت ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :