فلم ’’سورما‘‘ کا چار روزمیں 8.25 کروڑ روپے کا بزنس

منگل 17 جولائی 2018 13:50

فلم ’’سورما‘‘ کا چار روزمیں 8.25 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سورما‘‘ نے ریلیز کے چار دنوں میں 15.85کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شاد علی کی بھارتی ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم ’’سورما ‘‘گذشتہ جمعہ کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے دن3.20،دوسرے دن5.5، تیسرے دن5.60 اور چوتھے دن2کروڑ روپے کا بزنس کیا،جو مجموعی طور پر15.85کروڑ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار دلجیت دوسنج اور تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :