چین،چنگ ڈاو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے یوتھ کیمپ کا افتتاح

منگل 17 جولائی 2018 13:50

چین،چنگ ڈاو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے یوتھ کیمپ کا افتتاح
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے تیسرے یوتھ کیمپ کی افتتاحی تقریب چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاو میں منعقد ہوئی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق موجودہ یوتھ کیمپ کا موضوع نئی شنگھائی تعاون تنظیم، نئے ساتھی ہے۔کیمپ کے دوران تنظیم کے رکن اور مبصر ملکوں سے آنے والے 200 نوجوان بیجنگ اور چنگ ڈو میں یوتھ فورم، لیکچرز، اور تخلیقی مقابلوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ خِیال ظاہر کیا کہ حال ہی میں چنگڈاو میں منعقدہ تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں نوجوانوں کے لیے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان کی طرف سے پیغام جاری کیا گیا۔جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ تنظیم کی ترقی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت ، بڑی اہمیت کی حامل ہے۔اس کیمپ کے ذریعے نوجوانوں کے باہمی تبادلے اور دوستی میں اضافہ ہوگا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقبل کے لیے نوجوانوں کے کردار کو زیادہ وسیع پیمانے پر بروئے کار لایا جائے گا۔واضح رہے کہ 2015ء میں چینی صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے دوران یوتھ کیمپ کی تجویز پیش کی تھی۔2016ء سے اب تک 3 یوتھ کیمپ منعقد کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :