اردن کی سرکاری فضائی کمپنی کی عراق کے شہر نجف کے لئے پروازیں معطل

منگل 17 جولائی 2018 13:50

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) اردن کی سرکاری فضائی کمپنی نے عراق کے جنوبی شہر نجف کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق رائل اردن نے یہ فیصلہ نجف میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقے میں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کے بعد کیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجف عراق اور یمن کا نواں شہر ہے جس کے لیے اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کے بعد اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔واضح رہے کہعراق کے جنوبی شہر بصرہ میں حکومت کے خلاف گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے نجف تک بھی پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :