جاپان، ٹی پی پی کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کا 2روزہ اجلاس کل شروع ہوگا

منگل 17 جولائی 2018 13:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بحرالکاہل کے آرپار شراکتداری برائے آزاد تجارت کے سمجھوتے ٹی پی پی پر دستخط کرنے والے 11 ملکوں کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کا 2 روزہ اجلاس کل بدھ کو جاپان میں شروع ہو گا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ سمجھوتے پر مارچ میں دستخط ہونے کے بعد یہ پہلا 2 روزہ اجلاس ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کے مغرب میں ہاکونے میں ہونے والے اجلاس میں11 میں سے کم از کم 6 ملکوں کی جانب سے سمجھوتے کی توثیق کرنے کے 60 دن بعد ٹی پی پی سمجھوتہ نافذالعمل ہو جائے گا۔

میکسیکو اور جاپان تجارتی سمجھوتے کی توثیق کے لئے مطلوبہ طریق کار مکمل کر چکے ہیں۔ مزید 4 ملکوں کی جانب سے توثیق کے بعد یہ سمجھوتہ مؤثر ہو جائے گا۔جاپان چاہتا ہے کہ مذکورہ سمجھوتے میں شمولیت کے خواہشمند ملکوں کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کے طریق کار پر بات کی جائے۔تھائی لینڈ، کولمبیا اور برطانیہ کی جانب سے شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :