ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ، آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

منگل 17 جولائی 2018 13:54

ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاںاضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی 2017-18ء ملک میں 71ہزار 894 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور 70ہزار 887 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلہ میںزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2016-17ء کے مقابلہ میں 53 ہزار 975 ٹریکٹروں کی پیداوار اور 54ہزار 992 کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ مئی 2018ء میں سب سے زیادہ 7ہزار 950 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور 7ہزار 989 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ حکومت کی طرف سے ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت پر بعض سہولیات کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان میں فی ایٹ ، میسی فرگوسن اور اورنٹ آئی ایم سی کے ٹریکٹر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :