امریکی سیاستدانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اورولادی میر پیوٹن کی ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

منگل 17 جولائی 2018 13:54

امریکی سیاستدانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اورولادی میر پیوٹن کی ملاقات کو شدید ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) امریکا کے سرکردہ سیاستدانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے مابین ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادار ے کے مطابق امریکی صدر کی اپنی جماعت نے بھی پیوٹن کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے پر احتجاج کیا۔ ری پبلکن رہنما جان مک کین نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں یہ کسی بھی امریکی صدر کا سب سے شرمناک رویہ تھا۔ واضح رہے کے ملاقات میں روسی صدر نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کیا تھا جبکہ ٹرمپ نے پیوٹن کو انتہائی مضبوط اور طاقتور رہنما قرار دیا تھا۔