باراک اوباما کل نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے

منگل 17 جولائی 2018 13:55

باراک اوباما کل نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں شرکت ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما کل بدھ کوجنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جرمن نشریاتی اداریکے مطابق بدھ کو نیلس منڈیلا کی سوویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق منصب صدارت چھوڑنے کے بعد سے باراک اوباما کی یہ اہم ترین تقریر ہو گی۔ جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں جنوبی افریقی صدر کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری کوفی عنان بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 2013ء میں وفات پانے والے منڈیلا کا شمار بیسویں صدی کے بڑے رہنماوں میں ہوتا ہے۔