کارکنان مُسلم لیگ(ن)کا پیغام ووٹ کو عزت دو کو گھر گھر لوگوں تک پہنچائیں‘شاہ غلام قادر

منگل 17 جولائی 2018 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سیکرٹری جنرل پاکستان مُسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر و سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے مُلکی حالات کے تقاضے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں اور عوامی مسائل حل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے آفس چیمبر میں پارٹی کارکنان، سیاسی و سماجی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے پاکستان میں مقیم کشمیری باشندوں خصوصا" مُسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ مُسلم لیگ(ن)کا پیغام ووٹ کو عزت دہ کو گھر گھر لوگوں تک پہنچائیں اور مُسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور 25جولائی کو ووٹ کے ذریعے مُسلم لیگ(ن) پاکستان کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 25جولائی کو انتخابات منصفانہ ہوئے تو مُسلم لیگ (ن) کے حق میں عوامی فیصلہ تاریخ سازہو گا ، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر مُسلم لیگ(ن) مرکز اور صوبوں میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔