ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

منگل 17 جولائی 2018 14:21

ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور چین امریکا تجارتی کشید گی میں کمی کا امکان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 100.01 پوائنٹ (0.44 فیصد) بڑھ کر 22697.36 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 14.98 پوائنٹ (0.87 فیصد) اضافے کے ساتھ 1745.05 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 284.81 پوائنٹ (1 فیصد) گر کر 28254.85 پوائنٹ رہا۔ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 3.23 پوائنٹ (0.11 فیصد) گر کر 2810.81 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 2.85 پوائنٹ کمی کے ساتھ 1599.99 پوائنٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :