نوازشریف ،ْ مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی

نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے

منگل 17 جولائی 2018 14:32

نوازشریف ،ْ مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سیکیورٹی پر 6 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ساتھ ایک مشقتی کام کررہا ہے ،ْمریم نواز کی سیکورٹی پر بھی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

جیل کھلنے کے دوران نواز شریف کو نقل و حرکت محدود رکھنے اور مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ نواز شریف کو اخبارات مہیا کردئیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے نواز شریف کے مشقتی پر بھی گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ،ْ سیکورٹی حکام نے ہیلی کاپٹر سے جیل کے مختلف حصوں کا فضائی معائنہ کیا ہے۔