Live Updates

ملک پر حکومت کرنے کے لیے زبان پر قابو پانا سیکھنا ہو گا

جو اپنی دو تولے کی زبان قابو میں نہیں رکھ سکتا وہ لاکھوں کوس وسیع سلطنت کیسے قابو میں رکھے گا؟بادشاہت زبان سے شروع ہوتی ہے اور زبان پر ہی ختم ہوتی ہے،معروف صحافی جاوید چوہدری نے سیاست دانوں کو نا زیبا گفتگو کرنے پر آئینہ دکھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 14:26

ملک پر حکومت کرنے کے لیے زبان پر قابو پانا سیکھنا ہو گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جولائی 2018ء) معروف صحافی جاوید چوہدری نے سیاست دانوں کو نا زیبا گفتگو کرنے پر آئینہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران کئی سیاسی رہنماؤں کی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں وہ مخالف جماعتوں کے لیے نا زیبا گفتگو کر رہے ہیں۔اسی متعلق معروف صحافی جاوید چوہدری کا ایک واقعےکا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بارشہزادہ جہانگیر نے نجی محفل میں ایک خواجہ سرا کو فارسی زبان میں گدھا کہہ دیا جب یہ بات اکبر بادشاہ تو پہنچی تو انہوں نے شہزادے کو طلب کر لیا۔

شہزادے نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔بادشاہ نے شہزادے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ اور کمہار کی زبان میں فرق ہونا چاہئیے۔شہزادے نے کہا کہ ابا حضور میری زبان پھسل گئی تھی،توبادشاہ اکبر نے کہا کہ جو اپنی دو تولے کی زبان قابو میں نہیں رکھ سکتا وہ لاکھوں کوس وسیع سلطنت کیسے قابو میں رکھے گا؟بادشاہت زبان سے شروع ہوتی ہے اور زبان پر ہی ختم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

زبان کو لگام دینا سیکھ لیں تو سلطنت خود بخود لگام میں آ جائے گی،جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پانچ سال وزیر اعلی رہے۔ایاز صادق اب بھی اسپیکر قومی اسمبلی ہیں۔جب کہ عمران خان مستقبل کے وزیراعظم ہیں۔کیا یہ زبان ان عہدوں کے ساتھ سوٹ کرتی ہے؟اس لیے اگر آپ آپ اس ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں تو اپنی زبان پر کنٹرول کرنا سیکھیں۔

ورنہ اس زبان سے نہ تو آپ ووٹ کو عزت دے سکیں گے اور نہ ہی اس زبان سے نیا پاکستان بن سکے گا۔یاد رہے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خاننے گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور ائیر پورٹ جانے والے لیگی کارکنان کو ''گدھا'' کہا تھا۔جب کہ سابق وزیرا علی پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے بارے میں انتہائی نازیبا زبان استعمال کی تھی۔جب کہ ن لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلیسردار ایاز صادق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے بات سنو، جو پنجابی عمران خان یا پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا وہ بے غیرت ہو گا ، ہم باغیرت ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ہم باغیرت لوگ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات