ْ ضلع میں انتخابات کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

منگل 17 جولائی 2018 14:37

ْ ضلع میں انتخابات کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے انتظامات ..
میانوالی۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن 2018ء کو غیر جانبدارانہ ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 95میانوالی میں 369 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ، جن میں مرد ووٹرز کیلئے 37، خواتین کیلئے 31 اور مشترکہ 301 ہیں ، ان پولنگ سٹیشنز پر 978 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 519مردوں اور 459 خواتین کیلئے ہیں، اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 489570 ہے، ان میں 264360 مرد اور 225210 خواتین ووٹرز شامل ہیں جبکہ این اے 96 میانوالی ii میں کل 356پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں71مرد اور 62خواتین کیلئے جبکہ 223 مشترکہ ہیں، ان پولنگ سٹیشنز پر 852 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 436 مردوں کیلئے اور 416 خواتین کیلئے ہیں، اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 426911 ہے جن میں مرد ووٹرز232516 اور خواتین ووٹرز194395 ہیں،ضلع بھر میںامن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے پولیس اورفو ج کے دستے تعینات کئے جائینگے، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے دفاتر میں الیکشن سیل قائم کر دیا گیا ہے جو ضلع میں انتظامات اور امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھیں گے۔