سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ و نجی تعلیمی اداروں کو بھی ڈینگی سے بچائو کیلئے ، احتیاطی اقدامات کی ہدایت

منگل 17 جولائی 2018 14:37

سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ و نجی تعلیمی اداروں کو بھی ..
ْفیصل آباد۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ و نجی تعلیمی اداروں کو بھی ڈینگی سے بچائو کیلئے فوری تمام ممکن حفاظتی ، تدارکی ، احتیاطی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تمام سکولوں میں ہنگامی طور پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے مئو ثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھتے ہوئے اپنے گھروں ‘ باغیچوں سمیت ارد گرد کے ماحول کو صا ف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پا نی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لا روا پیدا نہ ہوسکے اور مچھر بھی پرورش نہ پا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں فوری بارشی بانی کے نکاس کے انتظامات کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلنے کا احتمال نہ رہے ۔

انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام سکولز انتظامیہ طے کئے گئے ضابطہ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے سکولوں کیاریوں ‘ گملوں ‘ پانی کی ٹینکیوں سمیت دیگر صفائی ستھرائی کو روزانہ کی بنیاد مکمل کرکے اپنا قومی فریضہ احسن انداز میں ادا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر احمد فواد کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کیلئے جواقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور تمام پرائیویٹ سکولز اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :