ماسٹرموٹرزکارپوریشن لیمیٹڈ نے پاکستان میں یوروتھری بسوں کی اسمبلنگ شروع کر دی

منگل 17 جولائی 2018 14:40

ماسٹرموٹرزکارپوریشن لیمیٹڈ نے پاکستان میں یوروتھری بسوں کی اسمبلنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ماسٹرموٹرزکارپوریشن لیمیٹڈ(ایم ایم سی ایل) نے دنیاء میں بسوں کی پیداوارکی بڑی کمپنی یوتونگ کے تعاون سے پاکستان میں 8.5ایم گرینڈسیلون بسیں متعارف کرادی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں ماسٹرموٹرزکارپوریشن نے 8.5ایم گرینڈ سیلون بسیں متعارف کرادی دی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کراچی میں کمپنی کی جدید ترین تنصیب میں بسوں کی اسمبلنگ شروع ہوگئی ہے تاکہ ابھرتی ہوئی پاکستانی منڈی کی ضروریات کوپوراکیا جاسکے۔ایم ایم سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرندیم ملک نے کہاہے کہ ان کی کمپنی پہلی کمپنی ہے جس نے یوروتھری بسوں کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :