ایران کے جوہری راز چرانے کے لیے موساد کے ایجنٹوں کی خفیہ دراندازی کا انکشاف

جدید آلات سے لیس اسرائیلی ایجنٹوں نے تہران میں واقع گودام میں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے،اسرائیلی اخبار

منگل 17 جولائی 2018 14:42

ایران کے جوہری راز چرانے کے لیے موساد کے ایجنٹوں کی خفیہ دراندازی کا ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ایران کے جوہری رازوں تک اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے رسائی اور کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں دستاویزات کے کامیابی سے اِفشا ہونے کی تفصیلات امریکا کے تین اخبارات کے ذریعے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔اسرائیل نے ان اخبارات کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا اٴْس کی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے کس طرح یہ کارروائی کی۔

اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں برس 31 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے ایک تجارتی علاقے میں واقع گودام میں دراندازی کی اور وہاں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے ۔ اس دوران انہوں نے وارننگ الارم سسٹم کو معطّل کیا، دو مرکزی دروازوں کو عبور کیا، 32 بہت بڑی تجوریوں کو کھولا اور قیمتی خزانہ لے کر وہاں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ہاتھ آنے والے خصوصی دستاویزات اور خفیہ مواد کا مجموعی وزن تقریبا نصف ٹن ہے۔

موساد نے کارروائی سے قبل ایک سال تک مذکورہ گودام کی نگرانی کی جس کے نتیجے میں تصدیق ہوئی کہ گودام کے صبح کے پہرے داروں کی ٹیم سات بجے تک پہنچتی ہے لہذا موساد کے ایجنٹوں کو حکم دیا گیا کہ وہ صبح پانچ بجے سے پہلے گودام سے کوچ کر جائیں۔ موساد کے ایجنٹوں نے رات ساڑھے دس بجے گودام میں دراندازی کی۔ ان کے پاس ایسے آلات تھے جن سے نکلنے والی آگ کا درجہ حرارت 3600 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ گودام میں موجود 32 ضخیم حجم کی فولادی تجوریاں کاٹنے اور کھولنے کے واسطے کافی تھا۔ البتہ موساد کے ایجنٹس وقت کی کمی کے سبب تمام تجوریاں کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے پہلے کالے غلاف سے ڈھانپی گئی تجوریوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :