بیجنگ میں طوفانی بارشیں ،

سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، گاڑیاں کیچڑ میں پھنس گئیں ریل سروس بھی بند،670 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں،، شہر کے مختلف حصوں میں حادثات سے متعدد لوگ زخمی

منگل 17 جولائی 2018 14:42

․بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی بارش ہوئیں جس کے بعد سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، پلوں کے نیچے گاڑیاں اور لوگ پھنس گئے، سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رات بھر بارش کے بعد جب لوگ کام کاج پر جانے کو گھروں سے نکلے تو سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو چکی تھیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ریل سروس بھی بند کرنا پڑی جبکہ 670 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔مضافاتی علاقوں میں سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، شہر کے مختلف حصوں میں حادثات میں لوگ زخمی ہوئے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔