طوفا نی بارش نے سرگودھا روڈ سے گزرنے والے سیم نا لے میں 25فٹ چوڑا شگاف نشیبی اراضی زیر آب

فصلیں تباہ مشنری نہ ہو نے کی وجہ سے 16گھنٹے بعد سیم میں نا لے کا شگاف پر کیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) طوفا نی بارش نے سرگودھا روڈ سے گزرنے والے سیم نا لے میں 25فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا نشیبی اراضی زیر آب فصلیں تباہ مشنری نہ ہو نے کی وجہ سے 16گھنٹے بعد سیم میں نا لے کا شگاف پر کیا گیاتفصیل کے مطا بق گز شتہ روز فیصل آباد اور گردونواح میں ہو نے والی طوفا نی بارش نے فیصل آباد کا حلیہ بگاڑ دیا 2گھنٹے ہو نے نے والی اس بارش سے شہر بھر بھر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے بارش کا پا نی لوگوں کے گھروں میں دا خل ہو گیا اور دوسری طرف سرگودھا روڈ سے گزرنے والے سیم نا لے میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے پانی نشیبی علاقے زیر آب آگئے کھڑی فصلوں میں تین سے چار فٹ پا نے کھڑا ہو گیا ایریگیشن ڈیپارٹ منٹ کے پاس مشنری نہ ہو نے کی وجہ سے سیم نا لے میں پڑنے والا شگاف 16گھنٹے کی کوشش کے بعد پر کیا جا سکا کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :