اختیارات کا ناجائز استعمال ،

الیکشن کمیشن کی پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو محتاط رہنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی

منگل 17 جولائی 2018 15:15

اختیارات کا ناجائز استعمال ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بابر بخت قریشی کو محتاط رہنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بابر بخت قریشی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، سماعت کے دوران ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بابر بخت قریشی اور ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے مخالفین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائیں ہیں جس پر بابر بخت قریشی نے کہا کہ درخواست گزار ہمارے رشتہ دار ہیں اور یہ وکیل درخواست گزار کی بہن ہیں ،میرے بھائی نے دھمکیاں ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر کرائی تھی ،درخواست گزار اویس خالدکی وکیل نے کہا کہ ہر کسی کا ٹرانسفر ہوا ہے تو بابر بخت قریشی کا ٹرانسفر کیوں نہیں ہوا ، الیکشن کمیشن نے بابر بخت قریشی کو محتاط رہنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22اگست تک ملتوی کردی۔