پیپلز پارٹی خواتین ونگ کو الیکشن کمپین کر نے میں مشکلات ،

ووٹرز کی طرف سے سخت سوالا ت کا سا منا خوا اتین سے بدتمیزی، پو چھا کہ پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے اصل قا تل آصف زرداری کو گرفتار کرو

منگل 17 جولائی 2018 15:28

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کو الیکشن کمپین کر نے میں مشکلات ،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کو الیکشن کمپین کر نے میں مشکلات کا سا منا ووٹرز کی طرف سے سخت سوالات کا سا منا تفصیل کے مطا بق فیصل آباد ریجن میں پا کستان پیپلز خواتین ونگ کو ٹکٹ ہو لڈرز کی کمپین کر نے میں ووٹرز کی طرف سے الٹے پلٹے سوالات کا جواب دینے میں مشکلات کا سا منامتعدد جگہوں پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ورکرز کمپین چھوڑ کر دم دبا کر بھا گنے پر مجبور ایک موقعہ پر اس وقت صورت حال دلچسپ ہو گئی جب ورکرز نے کمپین کر نے آئی خواتین سے بدتمیزی کر تے ہو ئے پو چھا کہ پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے اصل قا تل آصف زرداری کو گرفتار کروپھر ووٹ ما نگنے آئودوسری صورت میں ہم آپ کو بھیک نہیں دے سکتے۔