سپریم کورٹ میں وفاق اور چاروں صو بوں کے ایڈووکیٹ جنرل نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ دینے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی‘

صوبوں میں اقلیتوں کی آبادی کے تناسب سے سکیورٹی فراہم کردی ، رپورٹ

منگل 17 جولائی 2018 15:35

سپریم کورٹ میں وفاق اور چاروں صو بوں کے ایڈووکیٹ جنرل نے اقلیتوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سپریم کورٹ میں چاروں صوبائی حکومتوں کے ایڈووکیٹ جنرل اور وفاق نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ دینے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی‘ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبوں میں اقلیتوں کی آبادی کے تناسب سے سکیورٹی فراہم کردی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چاروں صوبائی حکومتوں کے ایڈووکیٹ جنرل اور وفاق نے رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبوں میں اقلیتوں کی آبادی کے تناسب سے سکیورٹی فراہم کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آقلیتی آبادی کا تناسب 5فیصد ہے۔ کے پی حکومت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اقلیتی آبادی کا تناسب 3 فیصد ہے۔ عدالت نے اقلیتی آبادی کے تناسب سے سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔