نائجیریا، شدید بارشوں اور طوفان سے 25افراد ہلاک،

متعدد لاپتہ 90مکانات کو شدید نقصان اور سینکڑوں مویشی تلف ہو گئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

منگل 17 جولائی 2018 15:40

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) شمالی نائیجیریا میں شدید بارشوں اور آندھی کے باعث 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے،90 مکانات کو شدید نقصان اور سینکڑوں مویشی تلف ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق شمالی نائیجیریا میں شدید بارشوں اور آندھی کے باعث 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کیمطابق ، بارشوں اور آندھی کا یہ سلسلہ کاتسینہ نامی صوبے میں جاری رہا جہاں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ اس تباہی میں 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے ہیں جبکہ 90 مکانات کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے اور سینکڑوں مویشی تلف ہو گئے ہیں۔حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :