Live Updates

مخالفین کے لیے نا زیبا گفتگو کرنے والے سیاست دان اپنا ماضی بھول گئے

نواز شریف کا استقبال کرنے والے گدھے: وہ وقت خان صاحب بھول گئے جب وہ نواز شریف کا استقبال کرنے گئے تھے؟پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے خلاف بات کرتے ہوئے بھول گئے ان کے گھر پربھی 30 سال پی پی کا جھنڈ لگا رہا،قمر زمان عمران خان کی اہلیہ کے خلاف بات کرتے ہوئے بھول گئےکہ ان کی پارٹی کی قیادت ایک خاتون کرتی تھیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 14:52

مخالفین کے لیے نا زیبا گفتگو کرنے والے سیاست دان اپنا ماضی بھول گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2018ء) مخالفین کے لیے نا زیبا گفتگو کرنے والے سیاست دان اپنا ماضی بھول گئے ۔معروف صحافی مہر بخاری نے سیاست دانوں کو نا زیبا گفتگو کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اور سیاست دانوں کو مخالف جماعتوں کے لیے نا زیبا زبان استعمال کرنے پر ان کا ماضی یاد دلا دیا۔ ۔مہر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور ائیر پورٹ جانے والے لیگی کارکنان کو ''گدھا'' کہا تھا۔

لیکن عمران خان وہ وقت بھول گئے جب عمران خان خود نواز شریف کا استقبال کرنے گئے تھے۔جب کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پیپلز پارٹی سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پی پی پی کا جھنڈا جس گھر پہ دیکھتا ہوں لگتا ہے وہاں طوائف کے بچے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہر بخاری کا پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے 35 سال سیاست کی اور اس میں 30سال پرویز خٹک کے گھر پر پیپلز پارٹی اک جھنڈا لہراتا رہا۔

جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے بھی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بارے میں غلط زبان استعمال کی۔قائرہ صاحب تو اس جماعت سے ہیں جس کی قیادت ایک عورت نے کی ہے اور وہ وزیراعظم بنی ہیں ، اور ہم پوری دنیا کو بہت فخر سے بتاتے ہیں کہ مسلم ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم ہمارے ملک کی خاتون تھیں۔اور اب وہی عمران خان کو ایک عورت کو فالو کرنے کا طعنہ دے رہے ہیں۔مہر بخاری کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ  سیاستدانوں کی طرف سے یہ طریقہ کار کب تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمرا ن خان، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے مخالفین کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات