قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے‘حمزہ شہباز

منگل 17 جولائی 2018 15:42

قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں، قوم کے محسنوں کو سزا کی مذموم روایت ختم ہوکر رہے گی،نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں ،25 جولائی کو پوری قوم شیر پر مہر لگا کر اپنے پائوں میں پڑی زنجیریں اور سازشی قوتوں کے سب تانے بانے ہمیشہ کے لئے توڑ ڈالے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ مشاورتی اجلاس میں سینئر سیاستدانوں، ٹکٹ ہولڈرز ،سابق پارلیمنٹرینز ، نوجوانوں اور سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ (ن) لیگ کی 13جولائی کے شاندار مظاہرے پر قوم کے شکر گزار ہیں، قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے،قوم کے محسنوں کو سزا کی مذموم روائت ختم ہوکر رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں، نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں،25 جولائی کو پوری قوم شیر پر مہر لگا کر اپنے پاں میں پڑی زنجیریں اور سازشی قوتوں کے سب تانے بانے ہمیشہ کیلئے توڑ ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ نگرانوں نے ملک کا حشر نشر کردیا ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر 130 کو بھی کراس کرگیا، غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا گیا،آج پاکستان کے معاملات پر پوری دنیا کی نظر ہے، نئی تاریخ مرتب ہورہی ہے جس کی انجینئرنگ ناممکن ہوچکی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کسی کو مینڈیٹ میں نقب لگانے کی اجازت نہیں دے گی، 25جولائی کو انشااللہ پورے ملک میں شیر دھاڑے گا۔مشاورتی اجلاس میں سانحہ بلوچستان کے شہدا کیلئے مغفرت، محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی قائد نوازشریف کی جلد رہائی اور قائدین کی صحت و سلامتی اور الیکشن 2018 میں سرخروئی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔