پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

منگل 17 جولائی 2018 15:42

پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے بڑے شہروں میں رائے دہندگان کے لئے اپنے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق رائے دہندگان 8300 پراپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے اس سہولت کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔