رجب طیب ایردواناور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

نیٹو اجلاس میں زیر بحث معاملات اور شامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 15:44

انقرہ \واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں زیر ِ بحث آنے والے معاملات کے تعاقب کی اہمیت اور شام کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،جس میں نیٹو سربراہی اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات اور شامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر اور ٹرمپ نے اس چیز پر زور دیا کہ منبج کے معاملے پر کسی مشترکہ روڈ میپ پر عمل درآمد شام میں حل کی تلاش میں تعاون کے حوالے سے اہم خدمات فراہم کرے گا۔دونوں رہنماوں دو طرفہ تعاون کو ہر شعبے میں فروغ دینے کے عزم کی بھی تائید کی۔

متعلقہ عنوان :