یورپی یونین اور چین کے سالانہ سمٹ کا آغاز

اجلاس میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان

منگل 17 جولائی 2018 15:50

یورپی یونین اور چین کے سالانہ سمٹ کا آغاز
بیجنگ\برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) یورپی یونین اور چین کے رہنمائوں کی سالانہ سمٹ شروع ہو گئی،اجلاس میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین اور چین کے رہنمائوں کی سالانہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گیا ہے،اجلاس میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے سمجھوتے کو حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان ہے،اپنی نوعیت کی اس 20ویں سمٹ میں چینی وفد کی قیادت وزیراعظم لی کیچیانگ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس اہم سربراہی اجلاس میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر بھی شریک ہیں۔اس سمٹ میں فریقین خاص طور پر اپنی توجہ تجارتی امور پر مرکوز رکھیں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات کیلئے ممکنہ تجاویز پر بھی بات کی جائیگی۔چین یورپی یونین کا دوسرا بڑا تجارتی ساتھی ہے۔