شام؛اسرائیلی جنگی طیاروں کی فضائی بمباری،9 ایرانی فوجی ہلاک

منگل 17 جولائی 2018 15:50

شام؛اسرائیلی جنگی طیاروں کی فضائی بمباری،9 ایرانی فوجی ہلاک
دمشقمقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا،مذکورہ فوجی ٹھکانہ شامی فورسز کے اتحادی ملک ایران کے حمایتوں کے زیر اثر تھا،اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایرانی انقلابی گارڈ کے مرکز پر حملہ کیا جو کہ نیراب ملٹری ایئرپورٹ کے پاس واقع ہے،جس کے نتیجے میں تقریباً9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے،تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا۔

مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا ،تاہم اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔دوسری جانب بشارالاسد نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فورسز بطور مشیر موجود ہیں،تاہم شامی علاقوں میں ایرانی جنگجوؤں کی موجودگی سے ہمیشہ انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :