باراک اوباما کی دادی کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 17 جولائی 2018 15:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباماکی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،جو اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور لوگوں سے گھلنے ملنے اور بچوں سے لگاؤ کیوجہ سے مشہور ہیں لیکن وہ ڈانس کرنے کا شوق بھی خوب رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی دادی کیساتھ دلچسپ انداز میں ڈانس کیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی،تاہم مداحوں کی جانب سے انہیں کافی داد ملی۔دوسری جانب مشیل اور انکی صاحبزادی ساشا اوباما پیرس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی گلوکار بیونسے کے کنسرٹ میں شرکت کی اور خوب ڈانس مووز پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :