جی ڈی اے ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے،

45سال ان کی حکومتوں میں رہی ،خورشید شاہ

منگل 17 جولائی 2018 15:57

جی ڈی اے ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے،
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جی ڈی اے ڈکٹیٹر کی پیداوار ہے 45سال ان کی حکومتوں میں رہی امید ہے فوج کی نگرانی میں الیکشن شفاف ہوں گے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ مرکنڈبرادری کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آمدید کہتے ہیں مرکنڈ برادری کی شمولیت سے پیپلزپارٹی کو کافی فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن میں تمام امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کریں تمام امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے الیکشن مین دیکھ رہے ہیں کہ کون کس کی سپورٹ کررہا ہے ایم کیو ایم نے مشور میں سندھ کو الگ کرنے کی بات کی ہے سندھ کے نوجوانوں کو کراچی سے روکنے کی کوشش ناکام بنادیا انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کو جمہوریت کا میک اپ کراکر پیش کیا گیا ہے د در اصل وہ ڈکٹیٹر کی پیدائش ہے جو 45سال انکی حکومتوں میں رہیں پیپلزپارٹی کو اقتدار نہیں جمہوریت چاہیے ہم جمہوریت کے پُجاری ہے اور جمہوریت کی خاطر شہید ذولفقار علی بھٹو محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے