علامہ صادق نقوی کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل آزادکشمیر کا اجلاس‘ انتخابات سمیت اہم امور پر غور

منگل 17 جولائی 2018 15:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) شیعہ علماء کونسل آزادکشمیر کا اہم اجلاس ‘ پاکستا ن کے عام انتخابات کے حوالے سے غور وغوض کیا گیا۔ اجلاس گزشتہ روز صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سید صادق حسین نقوی کی زیرصدارت منعقد ہو ا۔ اجلاس میں نائب صدر حافظ سید کفایت حسین نقوی‘ ڈویژنل صدر مولانا معصوم سبزواری ‘ انچارج سیاسی امور سید عارف حسین نقوی‘ نومنتخب صدر تحصیل مظفرآبادمولانا مولانا عارف حسین عرفانی ‘ تحصیل جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ سمیت ڈویژنل ‘تحصیل مظفرآباد اور تحصیل پٹہکہ کے تنظیمی افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل نصیر آباد پٹہکہ کیلئے سید خلیل نقوی کو صدر منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین سے تعلق رکھنے والے افراد جو تحریک اسلامی یا شیعہ علماء کونسل کیساتھ وابسطہ ہیں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کے حق میں اپنا حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔ اجلاس کے آخر میں سانحہ مستونگ میں شہید ہونیوالے افراد کیلئے فاتحہ خوانی ‘زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا گیا۔