عوام مون سون کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ ڈپٹی کمشنر کوتلی

منگل 17 جولائی 2018 15:59

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنرکوٹلی کے آفس سے جاری ہونے والے پریس ریلیزکے مطابق عوام الناس کومون سون کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر تیزآندھی اوربارش کی صورت میںکھمبوں،سائن بورڈزاوردرختوںسے دور رہیں،گھروںکی چھتوںکی صفائی ،مرمت اورنکاسی آب کانظام درست کریں،سیوریج سسٹم اورنالوںمیںہرگزکوڑاکرکٹ نہ پھینکیں، بوسیدہ اورکچے مکانات کے رہائشی شدیدبارش کی صورت میںمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں،ہنگامی صورتحال میںبچوں ،بوڑھوںخواتین اورمعذورافرادکی ترجیحا مددکریں،نشیبی علاقوںکے مکین اپنے گھروںکے تہہ خانہ جات اورنچلی منزلوںکاقیمتی سامان محفوظ مقام پرمنتقل کرلیں، جانوروںکوحفاظتی ٹیکے لگوائیں اوران کے چارے کابھی انتظام رکھیں،دریائوںاوربرساتی نالوںمیںسے گزرنے یانہانے سے پرہیزکریں،کھڑے اوربہتے پانی سے موسمی اوروبائی امراض جنم لیتے ہیںان سے بچائوکے لیے خصوصی اقدامات کریں،بجلی کے آلات کوپانی سے دوررکھیںاورزمین پرگری ہوئی تاروںکومت چھوئیں،ریڈیو،ٹی وی اخبارات یادیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے موسم اورسیلابی صورتحال کی مکمل آگاہی حاصل کریںپرسختی سے عمل کیاجائے تاکہ انسانی جانوںاوراملاک کے نقصان سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :