نواز شریف جیل جانے سے پہلے چوہدری نثار کو نہ بھولے

چوہدری نثار کسی بھی صورت جیت نہ پائیں؛ نواز شریف کی جیل جانے سے پہلے پرویز رشید کو ہدایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 15:38

نواز شریف جیل جانے سے پہلے چوہدری نثار کو نہ بھولے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پرویز رشید کو چوہدری نثار کے خلاف اہم ٹاسک سونپ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کسی بھی صورت الیکشن میں جیت نہ پائیں۔اس حوالے سے پرویز رشید بھی متحرک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد سے دس روز قبل نواز شریف اور پرویز رشید نے یہ پلاننگ شروع کی تھیں ۔

چوہدری نثار حلقہ 59 اور 63 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور ن لیگ نے چوہدری نثار کے مخالف اپنے امیدوار کھڑے کیے تا کہ ان کے ووٹ بنک تقسیم ہو۔اس کے بعد نواز شریف نے پرویز رشید کو اہم ہدف سونپتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو چوہدری نثار ان حلقوں سے جیت سکیں اور نہ ہی ن لیگ کے ووٹ چوہدری نثار کو مل سکیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے جیل جانے سے پہلے ہی پرویز رشید کو ہدایات جاری کر دی تھیں۔

اور اب پرویز رشید بھی چوہدری نثار کے حلقے میں متحرک ہو گئے ہیں اور چوہدری نثار کے دونو ں حلقوں میں دوروں کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے۔اس دوران وہ مختلف لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔یاد رہے نواز شریف کی وطن آمد سے پہلے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میں نوازشریف کے استقبال کیلئے بالکل نہیں جاؤں گا،اگر مسلم لیگ ن میں ہوتا بھی تونوازشریف کے استقبال کیلئے نہیں جاتا،میرے نوازشریف کے ساتھ 34سالہ پرانے تعلقات ہیں، آزاد الیکشن لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ ن لیگ چھوڑ رہا ہوں۔تاہم نواز شریف نے چوہدری نثار کو ہرانے کے لیے پرویز رشید کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔اور کہا ہے کہ چوہدری نثار اپنے حلقوں میں کبھی بھی جیت نہ پائیں۔اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔