ْمیونسپل کمیونٹی ہال ہاؤسنگ سکیم میں جد ید طرز کی لائیبریری قائم کی جائے،فرینڈ آف کوٹلی

منگل 17 جولائی 2018 16:10

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سماجی تنظیم فرینڈ آف کوٹلی نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیونٹی ہال ہاؤسنگ سکیم میں جد ید طرز کی لائیبریری قائم کی جائے ۔ بلدیہ لائیبریری کو صادق آباد پرائمری سکول میں شامل کر کے اسے فنکشنل کیا جائے ۔ جنگلات کی تباہی پر قائم انکوائیری کمیٹی اپنی رپورٹ منظر عام پر لائے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد شاہ کی طرف سے لائیبریری کے لئے ایک لاکھ روپے کی کتب کے عطیہ کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف کوٹلی کا اجلاس چیئرمین سرجن شمس محی الدین کی صدارت میں منعقد ہو ا ۔ اجلاس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے ۔ کوٹلی کے جنگلات میں آگ لگنے اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر وزیر اعظم کے حکم سے قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مطالبہ کیا گیا کہ انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد منظر عام پر لائے ۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہاؤسنگ سکیم کوٹلی میں میونسپل کمیونٹی ہال بند پڑا ہے ۔ اس ہال میں جدید طرز کی لائبریری قائم کی جائے ۔ جس سے ہر طبقہ فکر کا فرد مستفید ہو سکے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد علی شاہ نے اعلان کیا کہ لائیبریری قائم ہونے کی صورت میں ایک لاکھ روپے کی کتب عطیہ کروں گا ۔ دیگر ممبران نے بھی یقین دلایا کہ وہ بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالیں گے ۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق بلدیہ لائبریری واقع صادق آباد کو فنکشنل کرتے ہوئے پرائمری سکول صادق آباد کے حوالے کیا جائے ۔تاکہ یہاں کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں ۔ کوٹلی میں اس وقت ایک بھی پبلک لائبریری موجود نہیں ۔ جد ید لائبریری موجود ہونی چاہیے جس میں اہم تاریخی کتب ، اہم دینی کتب ، سائنسی علوم ، اردو اور انگلش لٹریچر ، سیاسیات ، میڈیکل اور جدید سائنسی علوم بزنس ایڈمنسٹریشن سمیت ہر طرح کی کتب موجود ہوں تا کہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والا طالب علم بھی علم کی پیاس بجھا سکے ۔

متعلقہ عنوان :