یمن، الحدیدہ میں ایران نواز حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لئے سرکاری فوج کو مزید کمک روانہ

تازہ کمک کا مقصدبندرگاہ کو آزاد کرانا، سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اورباغیوں کی سپلائی لائنیں کاٹنا ہے

منگل 17 جولائی 2018 16:30

الحدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) یمنی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لئے سرکاری فوج کو مزید کمک روانہ کر دی گئی، تازہ کمک کا مقصدبندرگاہ کو آزاد کرانا، سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اورباغیوں کی سپلائی لائنیں کاٹنا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لئے سرکاری فوج کو مزید کمک روانہ کر دی گئی، تازہ کمک کا مقصدبندرگاہ کو آزاد کرانا، سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اورباغیوں کی سپلائی لائنیں کاٹنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے ساحلی شہرالحدیدہ کو ایران نواز حوثی ملیشیا سے آزاد کرانے کے لیے فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سرکاری فوج کو تازہ دم دستے اور مزید دفاعی کمک پہنچانے کا عمل بھی جاری ہے۔ تازہ کمک کا مقصد الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کو آزاد کرانا، باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانا اور ملیشیا کے زیرکنٹرول علاقوں کی سپلائی لائنیں کاٹنا ہے۔

درایں اثنا یمن کی سرکاری فوج اور مزاحمتی فورسز نے ساحلی پٹی میں التحیتا ڈائریکٹوریٹ کے مشرق میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ جبل راس اور حیس ڈاریکٹوریٹ میں بھی مزید فوج بھجوا دی گئی ہے جب کہ باغیوں کے زیرتسلط علاقوں میں سپلائی لائنیں منقطقع کی جا رہی ہیں۔ جنوبی الحدیدہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پرعرب اتحادی فوج کے طیاروں نے وقفے وقفے سے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

ادھر حج ڈاریکٹوریٹ میں حرض کیمحاذ پر وادی حیران میں سرکاری فوج نے متعدد مقامات سے باغیوں کو پسپا کرکے حرض اور الحدیدہ کے درمیان رابطہ لائن منقطع کردی ہے۔شمالی مغربی تعز میں الصلو، حیفان اور جنوب مشرقی گورنری میں لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ تعز اور عدن کے درمیان بالخصوص دمنہ خدیر اور الراھدہ کو ملانے والی رابطہ سڑک پر سرکاری فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔سرکاری فوج نے ایک تعز کے وسط میں صبرالموادم اور مغرب میں جبل حبشی کے پہاڑوں سے بھی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :