چین نے امریکہ کا عالمی تجارتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کر دیا

چین عالمی تجارتی ضوابط کا مخالف ہوتا تو ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کا انتخاب کیوں کرتا ،یقین تھا کہ ڈبلو ٹی او میں شمولیت اقتصادی عالمگیریت میں شمولیت کے تاریخی رجحان سے مطابقت رکھتی ہے، چین عالمی تجارتی تنظیم سے متعلق وعدوں کو پورا کرتا ہے،چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ

منگل 17 جولائی 2018 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے عالمی تجارتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کر د تے ہوئے کہا ہے کہ چین عالمی تجارتی ضوابط کا مخالف ہوتا تو ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کا انتخاب کیوں کرتا ،یقین تھا کہ ڈبلو ٹی او میں شمولیت اقتصادی عالمگیریت میں شمولیت کے تاریخی رجحان سے مطابقت رکھتی ہے، چین عالمی تجارتی تنظیم سے متعلق وعدوں کو پورا کرتا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حال ہی میں امریکہ نے کئی پورٹس جاری کی ہیں ،جن میں چین پر عالمی تجارتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام کیا گیا۔ اسی الزام کی بنیاد پر امریکہ نے چین کے خلاف یکطرفہ تجارتی اقدامات اختیار کرنے کا آغاز کردیاہے۔اسی حوالے سے کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ اگر چین عالمی تجارتی ضوابط کا مخالف ہے،توپھر چین نے ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کا انتخاب کیوں کیا انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کو یقین تھا کہ ڈبلو ٹی او میں شمولیت اقتصادی عالمگیریت میں شمولیت کے تاریخی رجحان سے مطابقت رکھتی ہے اور اس عمل سے آزاد و کھلی تجارت کو فروغ دینے سے باہمی مفادات حاصل کئے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں چین نے چین -ڈبلیو ٹی او نامیوائٹ پیپر جاری کیا۔جس میں حقائق اور ڈیٹا کے ذریعے واضح کیا گیا کہ چین نے ایشا پر ٹیکس میں کمی لانے ، سروس تجارت کو کھولنے اور درآمدی کوٹے سمیت بغیر محصولات جیسے اقدامات کے حوالے سے اپنے وعدوں کو جامع طور پر پورا کیا ہے۔ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم کے ضوابط پر قائم رہتا ہے اور عالمی تجاتی تنظیم سے متعلق وعدوں کو بھی پورا کرتا ہے۔عالمی برادری نے چین کی کارکردگی کے حوالے سیبڑے پیمانے پر اتفاق کیا۔عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ دو ہزار ایک میں ڈبلیو ٹی او میں چین کی شمولیت کے بعد سے عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے کردار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہیجو ایک قابل تعریف بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :